محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس چوروں کیخلاف بڑا فیصلہ

Apr 09, 2022 | 14:54:PM
  محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس چوروں کیخلاف بڑا فیصلہ
کیپشن: محکمہ ایکسائز پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس چوری اور بروقت ادا نہ کرنے والوں کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں پراپرٹی ٹیکس کی چوری روکنے اور ریکوری بہتر بنانے کیلئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دے دئیے گئے۔سپیشل سکواڈ کم ریکوری والے علاقوں میں جاکر نادہندگان کی پراپرٹیاں سرمہر کریں گے۔

ایکسائز حکام کاکہنا ہے کہ ٹیکس چوری پکڑے جانے کی صورت میں مالکان سے جرمانہ جبکہ متعلقہ انسپکٹراور ای ٹی اوزکےخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔پراپرٹی ٹیکس کی مد مین ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے سپیشل سکواڈ قائم کئے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی ۔ متحدہ اپوزیشن اور حکومت میں معاہدہ ہو گیا

ڈائریکٹوریٹ جنرل میں افسر روزانہ کی بنیاد پر ریکوری کا ڈیٹا چیک کریں گے۔اقدامات کا مقصد رواں مالی سال میں سو فیصد ریکوری ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات ،شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کردیا