حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی

Apr 09, 2022 | 14:43:PM
سپریم کورٹ ، حکم
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے  تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے 7 اپریل 2022 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ہے۔اسد عمر نے درخواست بابراعوان اور محمد اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ کے 5 رکنی لارجر بینچ کا 7 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے 8 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا اور وزیراعظم کی قومی اسمبلی توڑنے کی سفارش جبکہ صدر مملکت کے اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے تین اپریل کی حیثیت سے بحال کردیا۔

یہ بھی پڑھیںعدم اعتماد پر ووٹنگ۔۔ ایاز صادق نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا