اداکارعمران عباس کی ’ کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ گانے کی ویڈیو وائرل

Apr 09, 2021 | 19:34:PM
اداکارعمران عباس کی ’ کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ گانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کی ’کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا ’سمے نہ یہ کیا کیا‘ گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران عباس معروف تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں سے ملاقات کی تصاویر و ویڈیو وہ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی زینت بھی بنارہے ہیں۔حال ہی میں اداکار نے ترک اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔
عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب موسیقی دو سرحدوں کو آپس میں جوڑ دے۔بالی ووڈ کے گانے کو ترک اداکارہ بھی خوبصورتی سے نبھا رہی ہیں کیونکہ وہ یہ گانا پہلے بھی گا کر اپلوڈ کرچکی ہیں۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سمے نے یہ کیا کیابالی ووڈ فلم جودھا اکبر کا ہے جس کی ویڈیو میں ایشوریا رائے ہیں۔
واضح رہے کہ اچیلیا نے ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ میں ارطغرل کے بڑے بیٹے ’گندوز بے‘ کی اہلیہ ’عائشہ خاتون‘ کا کردار ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کل ہو گی