پاک فوج کے متعددبریگیڈیئرز کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی 

Apr 09, 2021 | 19:09:PM
پاک فوج کے متعددبریگیڈیئرز کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کے متعدد بریگیڈیئرز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلا س میں متعدد افسروں کو بریگیڈیئر سے میجرجنرل رینک پر ترقی دیدی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئر عمر مقبول کو میجر جنرل رینک پر ترقی دیدی گئی، بریگیڈیئر عاصم خان، بریگیڈیئرغلام محمد، بریگیڈیئر ندیم اشرف ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر عامر اشرف کیانی، امتنان بابر، عبدالسمیع ترقی پانے والوں میں شامل ہیں، بریگیڈیئر عمر احمد شاہ، بریگیڈیئر شاہد صدیق ،بریگیڈیئر فرحان یوسف، بریگیڈیئر منیر الدین کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پرچے لیک ہونے کا سکینڈل منطقی انجام کو پہنچ گیا