مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، 4 نوجوان شہید

Apr 09, 2021 | 13:39:PM
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، 4 نوجوان شہید
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا گشت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مسلسل بربریت جاری رکھی ہوئی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ گزشتہ دو روز میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ دو نوجوانوں کو ضلع پلواما کے علاقے نئی بوگ میں فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا جبکہ مزید دو نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے جان محلہ میں شہید کیا گیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔غاصب فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوان کو شہید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کسان احتجاج جاری، کل ہریانہ دہلی شاہراہ بند کرنے کا اعلان