بدین :بارش کے پانی کے اخراج پر دوقبائل میں جھگڑا،24 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک دانش الیاس)بدین کی تحصیل گولارچی میں بارش کے پانی کے اخراج پر جھگڑے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔
بدین کی تحصیل گولارچی میں گزشتہ رات ہونےوالی شدید بارش کے پانی کے اخراج کی وجہ سے گاؤں منٹھار جت چک نمبر 21 میں چانڈیا اور جت برادری کے درمیان تصادم ہوگیا،جس میں لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور اینٹوں کا آزادنہ استعمال ہواجس کے باعث دونوں گروپوں کے 24 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع
زخمیوں کوتعلقہ ہسپتال گولارچی منتقل کیا گیا جبکہ ان میں 10 افرادکو تشویش ناک حالت کے باعث بدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور حیدرآباد ریفر کردیاگیا ہے، مذید تصادم کے خدشے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہسپتال میں پولیس کی نفری تعینات ہے۔