سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس1 لاکھ 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا،ڈالربھی سستا

Sep 08, 2025 | 10:03:AM
سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس1 لاکھ 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا،ڈالربھی سستا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن،اشرف خان)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی اورانڈیکس ہزارسے زائد پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 1 لاکھ 55ہزار کی سطح عبور کرگیا جبکہ انٹربنک میں ڈالربھی سستاہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزآج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اورکرنٹ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار551 کی سطح پر پہنچ گیاہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہواتھا اور 100 انڈیکس نے ایک نئی عبوری حد عبور کی تھی،100 انڈیکس 1846 پوائنٹس اضافے سے 154511 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو100 انڈیکس کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح تھی لیکن آج انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شفافیت لانے کیلئےسخت اقدامات کافیصلہ

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالربھی5 پیسے سستا ہو گیا  جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسے کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔