ٹریفک پولیس نے 30سالہ افغانی لڑکی کوورثاسے ملوا دیا

Sep 08, 2023 | 18:37:PM
ٹریفک پولیس نے 30سالہ افغانی لڑکی کوورثاسے ملوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)ٹریفک پولیس کی کاوشیں رنگ لےآئیں،ایدھی ہومزمیں رہنےوالی30سالہ افغانی لڑکی مرسل کوورثامل گئے۔

تفصیلات کے مطابق  مرسل کوڈیڑھ سال قبل نامعلوم خاتون نوکری کاجھانسہ دیکرافغانستان سےلاہورلائے تھے ،نوکری کاجھانسہ دیکرلانےوالی خاتون مرسل کوشیراکوٹ چھوڑکرفرارہو گئی تھی،شیرا کوٹ پولیس نےمرسل کوایدھی ہوم ٹاؤن شپ منتقل کر دیا تھا۔

ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نےافغان سفارتخانےکی مددسےمرسل کےورثاسےرابطہ کیا،مرسل کوافغان سفارتخانےکی مددسےقابل کےنواحی علاقےکوتل اسکےگھرپہنچایاجائیگا۔

ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ مرسل کےورثاکی تلاش میں بڑی رکاوٹ اسکوفارسی کے علاوہ کوئی زبان نہ آنا تھا، مرسل سے اسکے لواحقین بارے جاننے کیلئے مترجم کا بندوبست کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کسٹمز کی بڑی کاروائی، 6کروڑروپے سے زائد مالیت کا سمگلنگ سامان ضبط