پی ٹی آئی  کو بڑا دھچکا،10 ارکان نے بغاوت کردی  

Sep 08, 2022 | 15:32:PM
 پی ٹی آئی ,بڑا دھچکا،10 ارکان , بغاوت ,پنجاب حکومت, وزیراعلیٰ پنجاب, چودھری پرویز الہی
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت خطرے سے دوچار،پی ٹی آئی کے  ارکان  نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  پر عدم اعتماد  کا اظہار کرتے ہوئے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 7 سے 10 ارکان صوبائی اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی کی حمایت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا  ،تحریک انصاف کے  ارکان نے عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پرویز الٰہی کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ہم استعفی دے دیں گے  لیکن پرویز الٰہی کی حمایت نہیں کریں گے، علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے ناراض پی ٹی آئی ارکان کو گرین سگنل دیدیا ،10ارکان کے علیحدہ ہونے سے پرویز الٰہی اکثریت کھو دیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ لانے  کی صورت میں ناراضگی ختم کرسکتے ہیں،آئندہ ہفتے تک  وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی حکمت عملی تیار کرلی جائے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا سے رکن اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ رہنماؤں کی قیادت میں مزید کام نہیں کر سکتے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 20 سے زائد ارکان میرے ساتھ رابطے میں ہیں، خیبر پختونخوا کے ہر محکمہ میں کرپشن ہو رہی ہے اور جلد مزید حقائق بتاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیںسربراہ ق لیگ نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا

 پشاور کے حلقہ پی کے 72 سے رکن اسمبلی محمد فہیم نے کہا کہ وہ پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے جبکہ عمران خان ملکی مفاد کیلئے کام نہیں کر رہے۔