سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں

Sep 08, 2021 | 20:00:PM
سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈاکٹر عا مر لیاقت کی خون میں لت پت تصویر ۔۔حقائق سامنے آگئے

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کوما میں تھیں۔ فیصل واوڈا کے مطابق ان کی والدہ کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز سیون کی عائشہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

دریں اثنا فیصل واوڈا کی والدہ کی وفات پر وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  اور وفاقی وزرا سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں نے  اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی فیصل واوڈا کی والدہ کو جنت میں اعلی مقام ،فیصل واوڈا اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔