خاتون پولیس افسرسے زیادتی کیس ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہولناک انکشافات

Sep 08, 2021 | 13:01:PM
 خاتون پولیس افسرسے زیادتی کیس ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہولناک انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی سب انسپکٹرکے مبینہ اغواء، تشدد اورزیادتی کے الزامات کے معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کونیا رخ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  لیڈی سب انسپکٹرکے مبینہ اغواء، تشدد اورزیادتی کیس میں سی ٹی وی فوٹیج نے صداقت کے حوالے سے شکوک وشبہات کو بڑھا دیا ہے۔

 فوٹیج میں تھانہ سٹی سے نکلتی  پولیس اہلکار کار میں اپنی مرضی سے بیٹھ رہی ہیں۔ کارمیں بیٹھنے والی اہلکارمقدمے کی مدعی لیڈی سب انسپکٹرہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی تاریخ اوروقت بھی بتائے گئے واقعے کے حوالے سے میچ کرتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارمیں بیٹھنے والی خاتون کی عبایا اوراسکارف کا رنگ بھی وہی ہے جو لیڈی سب انسپکٹر کی میڈیکل رپورٹ میں درج ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد لیڈی سب انسپکٹرکے ملزم کاشف کے ساتھ تعلق کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغواء کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں نظر آرہے۔ تاہم نئے حقائق سامنے آنے کے بعد کیس کی ایک نئے پہلو سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شہناز گل کے فالوورز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو گیا