اب پاکستان میں غیر ملکی فلموں کی نمائش بھی ہوگی: حکومت کا بڑا فیصلہ

Sep 08, 2021 | 10:06:AM
اب پاکستان میں غیر ملکی فلموں کی نمائش بھی ہوگی: حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام بین الاقوامی فلموں کی نمائش کے لئے  سمری  ترمیم کے بعد وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا  ہے کہ سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے تجویز پیش کی تھی  غیر بھارتی  پنجابی فلموں کو پاکستان کے سینما گھروں میں لگایا جائے۔انہوں نے مزید بتایا  کابینہ نے کہا ہے کہ   آپ اسے صرف پنجابی فلموں تک محدود نہ رکھیں بلکہ بھارت کے علاہ تمام بین الاقوامی فلموں کی پاکستان میں درآمد کی اجازت دی جائے لہٰذا اب ہم سمری کو ترمیم کے بعد دوبارہ پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 70ء کی دہائی میں ہمارے پاس 780 سینما تھے لیکن اب صرف 78ء سینما رہ گئے ہیں اور اگر ہم نے سینما اور فلم کی بحالی کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو ہماری فلم انڈسٹری جو پہلے ہی تقریباً بیٹھ چکی ہے یہ بالکل بند ہو جائے۔ ہم اس کے لیے ایک فلم پیکیج لا رہے ہیں اور سینما کی بحالی کے لیے بھی عملی اقدامات کر چکے ہیں اور اس کا اعلان اگلے ہفتے تک کر دیا جائے گا۔