پشاور؛قائد حزب اختلاف نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل بلالیا

Oct 08, 2025 | 22:30:PM
پشاور؛قائد حزب اختلاف نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل بلالیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی،قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کل 9 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگا،اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔

 دوسری جانب خیبر پختونخوا کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا،خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل دوپہر2 بجے طلب کیا گیا تھا۔

دریں اثنا علی  ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ناکامی پر علی امین گنڈاپور کو ہٹایا،سہیل آفریدی کے ساتھ ہمارے سینئر لوگ کابینہ میں شامل ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب، اہم فیصلے متوقع