سموگ فری پنجاب کیلئےوقت سےپہلےبڑےکام!

Oct 08, 2025 | 20:39:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد اظہر پیرزادہ ) دھویں اور دھند کا اکٹھ یعنی سموگ جس نے صرف ماحول ہی نہیں، ہمارے طرزِ زندگی کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے،یہ زہریلی ہواجب حلق میں اترجاتی ہے اور پھیپھڑوں پر قبضہ جمالیتی ہےتوسانس لیتےوقت عجیب سی چبھن محسوس ہوتی ہے۔

گزشتہ ایک دہائی سے اکتوبر اور نومبر میں تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود سموگ سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد ہسپتالوں کا رخ کرتی ہے۔لیکن 2025 کی سردیوں کا منظر کچھ مختلف ہوگا۔کیونکہ پہلی بار حکومتِ پنجاب نے موسمِ گرما میں ہی سموگ سے نمٹنے کے لیے ایک جامع، سائنسی اور مربوط منصوبہ تیار کیا، جس کی سربراہی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی ہیں۔

اس بار پنجاب حکومت نے حیران کن طور پر سموگ کے خلاف جنگ کا اعلان بروقت اور جامع انداز میں کیا،غیر معمولی طورپرتمام صوبوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کی واضح ہدایات پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایک مربوط ٹیم کی سربراہی سنبھالی، اور صرف کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا سلسلہ شروع ہوا،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،ایل ڈی اے،ٹریفک پولیس، سمیت دیگر متعلقہ محکموں نے بہترین انداز میں کام انجام دیے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ پر کنٹرول کے حوالے سے کیا کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اور اس کے تباہ کن اثرات سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے،اس بارے میں معلومات 24 نیوز کے ڈیجیٹل چینل 24 ڈیجیٹل پر دیکھی جاسکتی ہیں، جس کا لنک یہاں شیئر کردیاگیاہے۔