پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے کے قریب پہنچ گئی

Oct 08, 2025 | 18:45:PM
پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے کے قریب پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 350 سے 400 روپے کے قریب پہنچ گئی۔

ٹماٹر کا استعمال کھانے میں روزمرہ استعمال ہوتا ہے کچھ لوگ ٹماٹر مہنگا ہونے کی وجہ متبادل کے طور پر دہی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں،سبزی فروشوں کی مانی پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،ٹماٹر ایک ماہ قبل 20 روپے کلو فروخت ہورہا تھا اب اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ پوش علاقوں میں قیمت 400 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

 پنجاب اور کے پی میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں جس کی وجہ سے ٹماٹر نہیں آرہا صرف واحد بلوچستان ہے جہاں سے ٹماٹر کی سپلائی پورے ملک میں ہورہی ہے، اس سیزن میں ٹماٹر کی قیمت کم سے کم 15 سے 20 روپے کلو اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے کلو ہوجاتی ہیں۔

صوبے سندھ میں آئندہ 2 ماہ تک ٹماٹر کی قیمتیں بلند ترین سطح پر رہیں گی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کم کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کی  ترسیل پرپابندی،مارکیٹ میں قلت اور قیمتیں بڑھیں گی، شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت کو خط