8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی:آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی یومِ استقامت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر ہمیں 2005 کے اُس تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے، جب پوری قوم نے یکجہتی اور عزم کے ساتھ قدرتی آفات کا مقابلہ کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ زلزلے کی بیسویں برسی ہے، اور آج پاکستان ایک زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور پُرعزم قوم کے طور پر تابناک مستقبل کی تعمیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔
On this day in 2005, At 8:51 AM massive earthquake in Pakistan. Live transmission of PTV during that earthquake: pic.twitter.com/eK2eDF2Rpu
— Taimoor Zaman (@taimoor_ze) October 8, 2025
ان کا کہنا تھا کہ اصل طاقت مشکلات سے بچنے میں نہیں بلکہ اُنہیں ایمان، اتحاد اور جدت کے ساتھ عبور کرنے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بینک بازی لے گئے
صدر زرداری نے کہا کہ اسی سال ملک نے ایک اور تباہ کن مون سون سیلاب کا سامنا کیا، جس میں بے شمار لوگ بے گھر ہوئے اور زراعت، بنیادی ڈھانچے، خدمات اور روزگار کے شعبوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک اب عالمی سطح پر ایک نمایاں ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، تاہم بار بار آنے والی آفات اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ تیاری اور پائیدار ترقی کے عمل کو مزید مضبوط کیا جائے۔
صدر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون سے آفات کے اثرات کو کم کرنے، مشترکہ تیاری کو بڑھانے اور ضرورت مندوں کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔