گندم 3500روپے فی من خریدنے کافیصلہ، معاہدہ طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)پنجاب حکومت کاشتکاروں سےگندم 3500روپے فی من گندم خریدے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیارکرلیاگیا،گندم 3500 روپے فی من خریدنے کے لئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ طے پاگیا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیاکہ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں،وافر ذخائر موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ای چالان نادہندہ ٹاپ 2546 گاڑیاں بلیک لسٹ میں شامل، فوری بند کروانے کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نوازنے اس موقع پر کہاکہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں ،ان کاساتھ نہیں چھوڑیں گے پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے گئے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مزید کہاکہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی مداخل فراہم کئے گئے ۔