کوئٹہ میں فائرنگ سے 2بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کوئٹہ کے علاقے خالق آباد منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت دو بھائیوں شاکر سعداللہ، شاکر خیر اللہ، محمد کریم اور محمد ظاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت: موٹر سائیکل سوار کا 21 لاکھ روپے کا چالان کر دیا گیا