ڈینگی وائرس کا لاہور شہر پر حملہ،2 درجن سے زائد نئے مریض رپورٹ

Nov 08, 2025 | 18:17:PM
ڈینگی وائرس کا لاہور شہر پر حملہ،2 درجن سے زائد نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودہدی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح  صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شہریوں پر ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 26 نئے مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے علاقے علامہ اقبال زون میں ڈینگی کے 11 مریض رپورٹ   ہوئے ہیں ،سمن آباد زون میں ڈینگی بخار کے 5نئے مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔نشتر ، شالامار اور  راوی زون میں ڈینگی بخار کے 2, 2 نئے مریض رپورٹ  ہوئے ہیں ، اس کے علاوہ عزیز بھٹی ، کینٹ ، واہگہ اور گلبرگ زون میں بھی ڈینگی بخار کا ایک  ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں،محسن نقوی