4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم 

Nov 08, 2025 | 12:06:PM
4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے خصوصی اجلاس،فیصلہ ہو گیا