شعیب ملک سے علیحدگی کی افواہیں، ثانیہ مرزا کا ردعمل سامنے آگیا

Nov 08, 2022 | 16:41:PM
شعیب ملک سے علیحدگی کی افواہیں، ثانیہ مرزا کا ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آل راؤنڈر شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی سے کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے زیرِ گردش ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے طلاق کی افواہوں پر ثانیہ مرزا کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ گزشتہ دنوں سے گردش کرنے والی خبروں سے یہ لگا کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں ہے، ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہائی پروفائل جوڑے کے درمیان ازدواجی پریشانی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی طلاق کی افواہوں کی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام سٹوری میں کچھ ایسا لکھا جس نے مداحوں کو  تشویش میں مبتلا کر دیا۔ شعیب ملک کی اہلیہ نے لکھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل کہاں جائیں؟ اللہ کو ڈھونڈنے کے لیے‘