رکشہ کے حادثہ میں 4 افراد جاں بحق، 11زخمی ہو گئے

May 08, 2026 | 19:27:PM
 رکشہ کے حادثہ میں 4 افراد جاں بحق، 11زخمی ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خانوزئی تحصیل نانا صاحب کے قریب  رکشہ کے حادثہ میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی ہیں۔

رکشہ کے اس  حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی  ہوئے۔ جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق سپن ٹکی نانا صاحب سے بتایا جاتا ہے۔

تحصیل نانا صاحب کے قریب کلی میاں شاخ میں پہاڑی سڑک پر سفر کے دوران زرنج رکشہ بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گر گیا تھا۔ 

شدید زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات پر ایران سے میزائل اور ڈرون کے حملے ، تین افراد زخمی