پاکستانی کاروباری وفد کی امریکی سرمایہ کاری اجلاس 2026 میں شرکت

May 08, 2026 | 19:13:PM
پاکستانی کاروباری وفد کی امریکی سرمایہ کاری اجلاس 2026 میں شرکت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے زیراہتمام پاکستانی کاروباری وفد نے امریکی سرمایہ کاری اجلاس 2026 میں شرکت کرتے ہوئے سرمایہ کاری مواقعوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں منعقد ہونے والی اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی 16 کمپنیوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے ساتھ شرکت کی، وفد نے 3 سے 6 مئی تک مختلف شعبوں میں کاروباری شراکت داری اور سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کیے۔

پاکستانی وفد میں ٹیکسٹائل، ٹیکنالوجی، فوڈ پروسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں شامل تھیں، جبکہ وفد کی قیادت قونصل جنرل چارلس گُڈ مین نے کی۔

امریکی محکمہ تجارت کے تحت شفاف انتخابی عمل کے ذریعے پاکستانی کمپنیوں کو اس اہم عالمی فورم میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس دوران وفد نے امریکی منڈی میں توسیع، تجارتی روابط بڑھانے اور نئی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی کمپنیوں نے ریئل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی، فیشن ریٹیل، فوڈ فرنچائزز، کنسلٹنگ اور صنعتی شعبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی، جبکہ کئی اداروں نے امریکی مارکیٹ میں داخلے کے لیے سنجیدہ دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

امریکی سرمایہ کاری اجلاس کو عالمی سرمایہ کاری کے حوالے سے امریکہ کا اہم ترین پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے، جہاں مضبوط انفراسٹرکچر، ہنر مند افرادی قوت اور ڈالر پر مبنی مستحکم معیشت سرمایہ کاروں کو طویل المدتی ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی