بنگلہ دیش : کرکٹر سمیت 4 افراد پر کرپشن کے الزامات

May 08, 2026 | 10:23:AM
بنگلہ دیش : کرکٹر سمیت 4 افراد پر کرپشن کے الزامات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش میں ایک کرکٹر سمیت چار افراد کو کرپشن کے الزام میں چارج کردیا گیاہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انٹیگریٹی یونٹ نے چار افراد بشمول ایک مقامی کرکٹر کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کے الزام میں چارج کیا ہے۔

 2025-26کی بی پی ایل میں شامل چٹاگانگ رائلز سے منسلک سمین الرحمان پر جوئے سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔

کرکٹر امیت مجمدر، ٹیم منیجرز لبلور رحمان، رضوان کبیر صدیق اور نوکھالی ایکسپریس کے شریک مالک توہید الحق پر بیٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کے الزامات ہیں۔

مزید پڑھیں:چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے

 ان پر  بدعنوانی کی کوششوں، آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ آرٹیکل 4.3 کے تحت جاری کردہ مطالباتی نوٹس کی عدم تعمیل بھی شامل ہے۔

جبکہ  متعلقہ مواصلات کو چھپانے اور حذف کرنے، انٹیگریٹی آفیسر کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے الزامات ہیں۔

ان پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے، انہیں 14 دنوں کے اندر الزامات کا جواب دینا ہوگا۔