چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے

May 08, 2026 | 09:20:AM
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے۔

وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات میں ایشیاء کپ پر بات چیت کریں گے۔

محسن نقوی بی سی بی کی ایڈ ہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال سے ایشیا کپ کے حوالے سے بات چیت بھی کریں گے۔

محسن نقوی پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش 2027ء کے ایشیاء کپ کا میزبان ہے۔

مزید پڑھیں:پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ