ڈاکوؤں نے 10 تولہ سونا اور لاکھوں روپے لوٹ لیے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

May 08, 2026 | 10:18:AM
ڈاکوؤں نے 10 تولہ سونا اور لاکھوں روپے لوٹ لیے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے علاقے موسمیات چورنگی کے قریب گھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکو دس تولہ سونااورلاکھوں روپے لےگئے۔
کراچی کے علاقے موسمیات چورنگی کے قریب ایک گھر سےمسلح ملزمان 10 تولہ سونا، 10 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیاجہاں چار مسلح ڈاکوسفید رنگ کی گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور گھر میں داخل ہوتے ہی اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، ملزمان نے پورے گھر کی تلاشی لی اور سونے و نقدی کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود لائسنس یافتہ ہتھیار اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی، تحریری حکم نامہ جاری
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حاصل شدہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ  شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں شارعِ پاکستان پر فلائی اوور کے قریب مسلح ملزمان نے بولٹن مارکیٹ جانے والے ایک سنار کو لوٹ لیا، واردات کے مناظر شہری نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کرلئے، ملزمان شہری سے 23 لاکھ روپے نقد اور ایک کلو چاندی کا بسکٹ چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل کی چابی نکال کر شہری کو روکا۔ موٹر سائیکل بند ہوتے ہی ملزمان نے اسلحہ تان لیا اور ہیلمٹ میں رکھی ہوئی 23 لاکھ روپے کی رقم اور چاندی کا تھیلا نکال کر لیاقت آباد کی جانب فرار ہو گئے۔

اس واردات کے مناظر ایک شہری نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیے، جس میں ڈاکوؤں کو کامیابی سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ شہری نے فوری طور پر مددگار 15 کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔