امریکی صدر ٹرمپ کے 10 فیصد عالمی ٹیرف مسترد

May 08, 2026 | 09:30:AM
 امریکی صدر ٹرمپ کے 10 فیصد عالمی ٹیرف مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کی ایک وفاقی تجارتی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ 10 فیصد عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

 عدالت نے کہا کہ یہ ٹیرف 1974 کے تجارتی قانون کے تحت جائز نہیں تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالتِ تجارت نے ان چھوٹے کاروباری اداروں کے حق میں فیصلہ دیا جنہوں نے ان ٹیرف کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

 یہ ٹیرف 24 فروری سے نافذ کیے گئے تھے۔ تین رکنی بینچ میں سے دو ججوں نے ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا جبکہ ایک جج نے اختلافی نوٹ لکھا۔

مزید پڑھیں:63 فیصد امریکیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا دیا

درخواست گزار کاروباری اداروں کا مؤقف تھا کہ نئی درآمدی ڈیوٹیاں سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے بچنے کی کوشش تھیں جس میں 2025 میں نافذ کیے گئے بعض ٹیرف کالعدم قرار دیے گئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے فروری میں 1974 کے تجارتی قانون کی شق 122 کا سہارا لیتے ہوئے یہ ٹیرف نافذ کیے تھے۔

 اس شق کے تحت حکومت کو محدود مدت کے لیے اضافی ڈیوٹیاں لگانے کا اختیار حاصل ہے تاکہ تجارتی خسارے یا ڈالر کی قدر میں ممکنہ کمی کو روکا جا سکے۔