قوم اس وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،گورنر سندھ  کی گورنر پنجاب سے ملاقات

May 08, 2025 | 22:32:PM
 قوم اس وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،گورنر سندھ  کی گورنر پنجاب سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر رشید)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات،دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی، دونوں گورنرز نے ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر  گورنر سندھ  نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بھارت اسے پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے،پوری قوم اس وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گورنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ بھارتی حملے میں معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، بھارتی جارحیت خطے میں امن کی لیے سنگین خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ دو روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیکفیشن جاری