لاہور، ملتان بورڈ نے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے

May 08, 2025 | 18:40:PM
لاہور، ملتان بورڈ نے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض، صریحا رانا)پاک بھارت جنگ کی وجہ سے لاہور اور ملتان بورڈ نے کل ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، لاہور بورڈ نے جمعہ کے روز ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا جمعہ کے روز ترجمتہ القرآن اور ایتھکس کا پیپر ملتوی کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میٹرک کا جمعہ کے روز ہونے والا کمپیوٹر اور بیالوجی کا پریکٹیکل ملتوی کیا گیا ہے، ملتوی ہونے والے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دریں اثنا ملتان بورڈ نے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں، ایچ ایس ایس سی کے تھیوری پیپرز اور ایس ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، فرسٹ گروپ ترجمعتہ القرآن مجید جبکہ سیکنڈ گروپ کا اخلاقیات کا کل ہونے والا پرچہ ملتوی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان