وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی ملاقات

May 08, 2023 | 16:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران شرکاء میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی اور افغان وزرائے خارجہ کی ملاقات

اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس حوالے سے امید ظاہر کی کہ جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون پاکستان اور یورپی یونین دونو ں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا رہے گا اور مستقبل میں اس تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے یقینی اقدامات کیے جائیں گے۔