وزیراعلیٰ مریم کے نمائندہ سلمان رفیق کی علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے چئیرمین خواجہ سلمان رفیق نے سربراہ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی سے ملاقات کی اور ان سے ملتِ جعفریہ کے روحانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کی۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ ملاقات کے بعد صوبائی وزیر سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کی ہدایت پر علماء سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا غم ہر مسلمان کو ہے جس پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا، علامہ ساجد علی نقوی نے ہمیشہ پاکستان کی وحدت اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے کام کیا ہے۔

صوبائی وزیر نبے بتایا کہ پنجاب میں بھی احتجاج ہوئے لیکن وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہم نے بردباری سے سنبھالا۔ ساری صورتحال میں علماء نے بردباری کا مظاہرہ کیا۔
اب یوم علی اور یوم القدس کے اہم ایام آرہے ہیں۔یوم علی اور یوم القدس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے جائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ سیکورٹی اداروں، پولیس، سی ٹی ڈی کے متحرک کردار کی وجہ سے لوگ امن و امان سے زندگی گزار رہے ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا، پاک افغان صورتحال میں افواج پاکستان دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک دشمن عناصر کو انشاء اللہ شکست دیں گے۔
خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ پنجاب کے بارڈرز کو ڈرونز کے ذریعے کور کیا جا رہا ہے۔ جدید ترین آلات پولیس کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔ ہمارے لئے کسی بھی فوجی پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں بہت قیمتی ہیں۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی ، سی پی او، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عبدالراؤف سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی اور سید سکندر عباس گیلانی بھی موجود تھے۔