صدرکا یو اے ای میزائلوں سے2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پردُکھ کا اظہار کیا

Mar 08, 2026 | 17:16:PM
صدرکا یو اے ای میزائلوں سے2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پردُکھ کا اظہار کیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کے ملبے سے دو پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، صدرِ مملکت نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ 

صدر مملکت زرداری نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں، خطے میں جاری کشیدگی دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تنازعات کا حل سفارتکاری اور تحمل میں ہے، پاکستان خطے میں امن، تحمل اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار