فیروز خان کی نواز الدین صدیقی سے حمایت، عوامی تنقید کا سامنا 

Mar 08, 2023 | 11:23:AM
اہلیہ پر تشدد کے حوالے سے تنازعات کا شکار پاکستانی اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت کی ، تاہم ان کی حمایت میں کی گئی ٹوئٹ کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ڈیلیٹ کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اہلیہ پر تشدد کے حوالے سے تنازعات کا شکار پاکستانی اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت کی ، تاہم ان کی حمایت میں کی گئی  ٹوئٹ کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ڈیلیٹ کر دی۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نواز الدین صدیقی نے اہلیہ کے الزامات کا جواب دیا تو فیروز خان نے بھارتی اداکار کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں پسندیدہ اداکار قرار دیا۔

فیروز خان نے یہ ہی پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی، تاہم چند گھنٹوں بعد ہی فیروز خان نے بھارتی اداکار کی حمایت میں کی گئی ٹوئٹ اور انسٹا پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔

مزید پرھیں: اشنا شاہ کی سوشل میڈیا پر واپسی 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنے مسائل پہلے حل کرنے کی تلقین کی گئی جبکہ کچھ کے مطابق فیروز خان نے توجہ حاصل کرنے کے لئے بھارتی اداکار کی حمایت کی ہے۔