وزیراعظم کا کل ایم کیو ایم مرکز کا پہلا دورہ، اہم ملاقات میں موجورہ صورتحال پر غور ہوگا

Mar 08, 2022 | 20:02:PM
وزیراعظم، ایم کیو ایم وفد ،ملاقات
کیپشن: وزیراعظم سے ایم کیو ایم کا وفد ملاقات کر رہا ہے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کا اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے ملاقات کا شیڈول طے ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز دو بجے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کریں گے جبکہ عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ریگر رہنماﺅں سے اہم ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق گورننس سمیت اتحادیوں کے درمیان طے معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ملاقات کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں گے، اس موقع پر عدم اعتماد کی تحریک سمیت موجودہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’قاتل پتھر ‘ کیا اس میں بدروح حقیقت یا پھر ؟ ویڈیو کا چرچا