علیم خان کا اہم رہنمائوں کے ہمراہ ترین سے ملنے لندن جانے کا فیصلہ

Mar 08, 2022 | 16:16:PM
علیم خان اسحاق چوہدری اور عون چودھری کا ترین سے ملنے لندن جانے کا فیصلہ
کیپشن: علیم خان عون چوہدری اسحاق خاکوانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی آئندہ دو روز میں لندن جائیں گے اور وہاں جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔
 ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کا فیصلہ  کیا ہے جس  کے لیے علیم  خان ، اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری  ان سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گے جس کے بعد علیم خان اور جہانگیر ترین مشترکاحکمت عملی کا اعلان کرینگے۔

 یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہےکہ جہانگیرترین کے آئندہ طبی معائنے کے بعد علیم خان ان سے ملاقات کریں گے اور اس  ملاقات کو جلد حتمی  شکل دی جائے گی جب کہ ملاقات میں خاکوانی اور ترین گروپ کے دیگر ارکان اسمبلی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان جاری۔ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا