ڈالر کی اڑان جاری۔ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mar 08, 2022 | 12:08:PM
ڈالر کی اڑان جاری بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹربینک میں امریکی ڈالر 48 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 178.13 روپے سے بڑھ کر178.61 روپے  کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔سرمایہ کارپریشان،درآمدی اشیا کی لاگت بڑھنے سے مہنگائی کی رفتار مزید بڑھے گی،ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.27 فیصد کمی ہوئی۔
معاشی ماہر اسد رضوی کے مطابق درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے ،عالمی مارکیٹ میں درآمدی اجناس کی قیمت بڑھنے سے مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ پنجاب پیش۔ ق لیگ کا انکار

ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم مداح کے جذباتی ہونے پر گانا بھول گئے