بلاول بھٹو آبدیدہ کیوں ۔؟ویڈیو وائرل 

Mar 08, 2022 | 14:03:PM
بلاول بھٹو، فائل فوٹو
کیپشن: بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری گوجرخان میں  خطاب کے دوران عوام کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

 بلاول بھٹو کا گوجرخان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا عوام کو اس کا حق دلوا کے رہیں گے اور قائد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ تمام جماعتوں کی ایک ہی منزل ہے کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کروانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہے  اس لیے ضروری ہے کہ انتخابی اصلاحات اور صاف و شفاف الیکشن کی طرف بڑھا جائے۔

   اس سے قبل گجرات میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آپ کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، وہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اب وہ گالی دینے پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو 24 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں اور نئے الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں۔

واضح رہے کہ  پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، مارچ کے استقبال کے لیے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جبکہ جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے، کہیں بینڈ باجے کی دھنوں پر پیپلزپارٹی کے ترانے بجائے گئے تو کہیں بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے گھوڑےسجاکر لائے گئے ۔

 یہ بھی پڑھیں:    مخالفین کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوں :عمران خان