سندھ اسمبلی میں ہنگامہ ،حکومت و اپوزیشن آمنے سامنے، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، لوٹا لوٹا کے نعرے

Mar 08, 2021 | 15:48:PM
سندھ اسمبلی میں ہنگامہ ،حکومت و اپوزیشن آمنے سامنے، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، لوٹا لوٹا کے نعرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے حکومتی بنچوں پر بیٹھنے پر ہنگامہ ہو گیا۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان شور شرابہ کرتے رہے۔ حزب اختلاف نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

 سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ شہریارشر اور اسلم ابڑو کے حکومتی بینچز پر بیٹھنے پر اپوزیشن ارکان نے  احتجاج شروع کر دیا۔ حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے نعروں کا بھرپور جواب دیا جس پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ اجلاس میں لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے گئے جس کے بعد سپیکر نے اجلاس 10منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا یہ کوئی طریقہ نہیں افسوس ہے ارکان کورولزکا پتہ ہی نہیں۔ یہ کتاب اپنے منہ پرماریں، رول 8 میں جائیں دیکھیں اس طرح کارویہ نہیں اپنایا جاسکتا۔ سپیکر نے پی ٹی آئی رہنما بلال غفار سے مخاطب ہوکر کہا آپ پارلیمانی لیڈرہیں،قانون پڑھیں۔ان کوپڑھنا نہیں آتا ہے۔