شوہر کو قتل  کیس میں پھنسانے کیلئے خاتون نے  شیرخوار بچی ماردی

Mar 08, 2021 | 15:06:PM
 شوہر کو قتل  کیس میں پھنسانے کیلئے خاتون نے  شیرخوار بچی ماردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قاہرہ میں خاتون نے شوہر کو قتل کے کیس میں پھنسانے کے لئے شیرخوار بچی کو ایک نہر میں پھینک کر جان سے مار ڈالا۔

غیر ملکی  میڈیاکے مطابق مصر کے صوبے الجیزہ کے علاقے الہرم میں ایک خاتون نے اپنی شیرخوار بچی کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا، تاکہ اپنے شوہر پرالزام عائد کرکے جیل بھجوایا جاسکے۔ مصر میں الجیزہ صوبے کے سیکورٹی ڈائریکٹریٹ نے بتایا کہ خاتون شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جرم کااعتراف کرتے ہوئے  خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اس پر بدکاری کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ بچی اس کی نہیں جبکہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر رپورٹس  سے یہ بات ثابت ہو چکا تھا کہ خاتون سے پیدا ہونے والی بچی میری بیٹی نہیں تھی اور بیوی نے دھمکی دی کہ وہ بچی کو قتل کرکے اس کا الزام اپنے شوہر پرعائد کردوں گی۔

دوسری جانب خاتون نے بھی اقرار کیا کہ اس کے ایک شخص کے ساتھ ” ناجائز تعلقات ” تھے اور یہ بچی اس کے شوہر کی نہیں تھی، شوہر کو پھنسانے اور خود کو بچانے کی غرض سے بچی کو نہر میں پھینک دیا جبکہ اس جرم میں میرے ساتھ  بھائی اور چچا نے مدد کی۔