اثاثہ جات کیس:نیب کا مریم نواز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی احتساب بیورونے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔نیب لاہور کا کہنا ہے مریم نواز کے کیپٹن (ر) صفدر کی بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد لیگی نائب صدر مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں، تاہم لاہور میں زیادہ تر جائیدادیں ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کے نام پر سندر میں 109 ایکٹر اراضی، موضع مال میں 377 کنال 12 مرلے، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے اور رائیونڈ روڈ پر 14 کنال 1 مرلے کی قیمتی زمین خرید رکھی ہے، جب کہ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق کیپٹن صفدر کے ذرائع آمدن کیا ہیں، مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔