وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ،آج خواتین کا عالمی دن

Mar 08, 2021 | 11:16:AM
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ،آج خواتین کا عالمی دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم خواتین منایا جارہا ہے۔ عالمی یوم خواتین پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل خواتین کے نام کر دیا۔

یوم خواتین کے موقع پرآج کراچی، لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیمینار، کانفرنس، ریلیاں اور تقاریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ادھر ورلڈ ویمن ڈے کی مناسبت سے کراچی میں خواتین بائیکرز کی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے 12 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسن چودھری نے کہا کہ خواتین کو اختیارات دینے کی ضرورت ہے۔