وفاقی بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک تیز، ملک گیر دھرنوں کا اعلان

Jun 08, 2026 | 11:18:AM
 وفاقی بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک تیز، ملک گیر دھرنوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)اسلام آباد میں وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مطابق 9 جون کو وزارتِ خزانہ کے سامنے جبکہ 10 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ملک گیر دھرنے دیے جائیں گے،ان احتجاجی دھرنوں میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔

تنظیم نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 10 مارچ 2025 کے معاہدے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سرکاری ملازمین کے تمام مطالبات آئندہ وفاقی بجٹ میں شامل کیے جائیں۔

ملازمین کے اہم مطالبات میں ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے نیا پے اسکیل 2026 متعارف کرانا، کم تنخواہ دار ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، اور کنوینس، میڈیکل و ہاؤس رینٹ الاؤنسز میں 200 فیصد اضافہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ،حکومت بنانے کی کوشش کریں گے:بلاول بھٹو   

مزید مطالبات میں پنشن اصلاحات کی واپسی، تنخواہوں میں تفاوت کم کرنے کے لیے 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس، ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن، اور ملازمت کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی بھرتیوں کی بحالی شامل ہیں۔

ملازمین رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔