سعودی عرب: الخرج میں حملے کا الرٹ جاری، بعد میں خطرہ ٹلنے کا اعلان 

Jun 08, 2026 | 09:32:AM
سعودی عرب: الخرج میں حملے کا الرٹ جاری، بعد میں خطرہ ٹلنے کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے محکمۂ سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ الخرج گورنریٹ میں ممکنہ خطرہ ٹل گیا ہے اور صورتِ حال اب معمول پر ہے۔

سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ شہری معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

 اس سے قبل سعودی سول ڈیفنس نے اچانک ایک ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے الخرج کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:پروازیں بند؟مسافروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

دوسری جانب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے الخرج فضائی اڈے پر کسی بھی قسم کی فائرنگ یا حملہ نہیں کیا۔