کراچی کی ملیر جیل سے فرار مزید 22 قیدی دوبارہ گرفتار،68 کی تلاش جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں رواں ہفتے زلزلے کے بعد ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 22 فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر 68قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کےلیےکوششیں جاری ہیں۔
پیر کو زلزلے کے دوران ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، جیل سے فرار ہونے والے مزید 22 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
دریں اثنا، وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ملیر جیل کا دورہ کیا، اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ شہاب صدیقی نے وزیر جیل کو سیکورٹی اقدامات سےآگاہ کیا، شہاب صدیقی نےگزشتہ ہفتے جیل سپرنٹنڈنٹ کی معطلی کے بعد ذمہ داری سنبھالی ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز ملیر جیل میں زلزلے کے دوران قیدیوں کو بیرکوں سے نکالنے کے بعد 216 قیدی فرار ہوگئے تھے،حکام کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو منگل کی شب تک گرفتار کر لیا گیا تھا۔
وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے بدھ کو بھی ملیر جیل کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ 105 قیدی واپس آ چکے ہیں، سیکیورٹی سخت کرنے کے بعد قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفرا، سفارتکاروں کی ملاقات