صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفرا، سفارتکاروں کی ملاقات
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارتکاروں کی ملاقات ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کے تبادلے سمیت باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ بھی موجود تھے ، صدر مملکت اور دوست ممالک کے سفراء کے مابین مختلف معاہدوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر مملکت نے عید الاضحٰی کے موقع پر ایوانِ صدر آمد اور خوشیوں میں شریک ہونے پر سفراء کا شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوامیں طوفانی بارش ، ژالہ باری اور سیلاب نے تباہی مچا دی