سرکاری ملازمین کی نتخواہوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی تجویز

Jun 08, 2024 | 18:08:PM
سرکاری ملازمین کی نتخواہوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مہنگائی کا آسیب متوسط طبقے کو نگلنے کو تیار نظر آ رہا ہے ،بیروز گار وں کیساتھ ساتھ  برسر روزگار بھی پریشان نطر آ رہے ہیں، ایسے میں سندھ سرکار نے بجٹ 25-2024 سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے آئندہ صوبائی بجٹ برائے 2024-25 میں سرکاری ملازمین کیلئے خاطر خواہ ریلیف کا وعدہ کرلیا،ایک ملاقات کے دوران سعید غنی نے انکشاف کیا کہ نئے بجٹ میں سندھ بھر میں میونسپل ایجنسی کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کو ترجیح دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے لیے مختص او زیڈ ٹی شیئر میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ان میونسپل ایجنسیوں کو درپیش بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کیا جا سکے،انہوں نے محکمہ بلدیات سندھ کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں تنخواہیں اور پنشن وصول کرنے والے یونین کونسل کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین اور ٹاؤن کمیٹیوں کی فہرستیں مرتب کر کے صوبائی حکام کو جمع کرائیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو یونین اور ٹاؤن کمیٹیوں کے تفصیلی اخراجات کے ساتھ حاضر سروس اور ریٹائرڈ میونسپل ملازمین کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا،خیال رہے وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2024-25 کا بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے،آئندہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے 15 یا 20 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی ابتدائی تجویزدی گئی ہے۔

بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز دی ہے، گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے اور گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کی تجویز ہے،ایک گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کی تجویز زیرغور ہے،ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ سے تقریبا 80 ارب روپے کا امپیکٹ آئے گا۔

ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنونس الاؤنس میں 2 سو فیصد اضافے کا مطالبہ ہے ، ایک سے 16 اسکیل ملازمین کو 18 سو روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے جبکہ سترہ اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5 ہزار روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ماہ پہلے پر اسرار بیماری سے وفات پانے والے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق