چودھری برادران سیاسی اختلافات کا شکار، راہیں جدا کرنے کا فیصلہ 

Jun 08, 2022 | 23:19:PM
چودھری برادران، سیاسی اختلافات، راہیں جدا کرنے کا فیصلہ
کیپشن: چودھری شجاعت، چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چودھری برادران میں سیاسی اختلافات کھل کرسامنے آگئے، دونوں بھائیوں نے سیاسی طور پر راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی سیاست اختلافات کا شکار ہو گئی ،جس پر دونوں بھائیوں نے سیاسی طور پر راہیں جدا کر لی ہیں،چودھری شجاعت حسین، چودھری وجاہت حسین ،چودھری سالک حسین مسلم لیگ ن کے ساتھ کھل کر کھڑے ہوگئے جبکہ چودھری پرویز الٰہی ،چودھری مونس الٰہی ، چودھری حسین الٰہی تحریک انصاف کے اتحادی رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت میں عتاب کا شکار احد چیمہ کو بڑا عہدہ مل گیا