جنت مرزا کی بشریٰ انصاری سے لڑائی کا ڈراپ سین

Jun 08, 2021 | 22:59:PM
جنت مرزا کی بشریٰ انصاری سے لڑائی کا ڈراپ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی سینئر ادا کا رہ بشریٰ انصاری سے لڑائی کا ڈاپ سین ہو گیا ہے ۔جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر ان سے معافی مانگتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق جنت مرزا نے کہا کہ ’میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر آپ کے الفاظ میری فیملی کیلئے انتہائی سخت تھے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی سے بھی جھگڑا کرنا نہیں چاہتی تھی ، لیکن بات جب میرے گھر والوں پر آگئی تو میں نے جواب دینا مناسب سمجھا۔جنت مر زا نے لکھا کہ بے شک ہمیں اپنے بڑوں کا احترام کرنا چاہئے لیکن بڑوں کو بھی چھوٹوں کو شفقت سے سمجھانا چاہیے۔انہوں نے بشریٰ انصاری کیلئے لکھا کہ آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں ہزار مرتبہ معذرت کرلیتی سب کے سامنے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ سے بریک اپ کے بعد گلو کا رعا صم اظہر کا چونکا دینے وا لا اقدا م