شہزاد اکبر اور پیپلز پارٹی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ 

Jun 08, 2021 | 20:35:PM
شہزاد اکبر اور پیپلز پارٹی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور پیپلز پارٹی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
اجلاس کے در ان سپیکراسد قیصر نے محسن داوڑ کے نکتہ اعتراض پر شہزاد اکبر کو بات کرنے کی دعوت دی،پیپلز پارٹی ارکان کی جانب سے شہزاد اکبر کی مخالفت کی گئی ۔ شازیہ مری نے کہاکہ منتخب وزیر کے ہوتے ہوئے مشیر سے جواب نہ لیں۔ شہزاد اکبر نے کہاکہ سپیکر صاحب، میں کرپشن پر بات نہیں کروں گا۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ کرپشن چھوڑو الیکشن لڑکر دکھاؤ۔ آغا رفیع اللہ نے کہاکہ وعدہ کرو الیکشن لڑو گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اندر امریکی اڈوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔وفاقی وزیر اطلاعات