سابق صدر ضیا الحق کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

Jun 08, 2021 | 17:16:PM
سابق صدر ضیا الحق کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق صدر پاکستان جنرل ضیا الحق کے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اظہار الحق رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر انوار الحق کے چچا اور اے پی پی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ڈاکٹر وقار چودھری کے سسر تھے۔
 اظہار الحق کی عمر 83 برس تھی، پسماندگان میں بیوہ ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔ وہ بریگیڈیئر اظہر محمود،کرنل عبدالرب، سابق وفاقی سیکرٹری خالد حنیف کے ماموں بھی تھے۔
مرحوم کے تینوں بیٹے ابتسام الحق، ابرار الحق اور جواد الحق امریکہ میں مقیم ہیں۔ان کی نمازجنازہ کل بروز بدھ صبح 10 بجے ،ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے مایوس کن خبر